نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیں،رانا بابر

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات کئے ...

لاہور(نمائندہ خصوصی )صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اورنوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ صوبے میں یوتھ کمیشن قائم کر دیا گیا ہے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز کو بھی جلد فعال کیا جائے گا۔ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے صوبہ بھر میں کرکٹ اور پلے گراؤنڈز بنائے جا رہے ہیں اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں 92 کرکٹ اور پلے گراؤنڈز بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔کرکٹ گراؤنڈز اور پلے گراؤنڈز بنانے کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا اور سکولوں میں موجود پلے گراؤنڈز میں بھی کرکٹ کھیلنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے گا اورجن اضلاع کے سکولوں میں گراؤنڈز بڑی ہیں، وہاں پر رات کے وقت کرکٹ کھیلنے کا انتظام کیا جائے گا۔ نئی بننے والی کرکٹ گراؤنڈز میں فلڈ لائٹس کا انتظام کیا جائے تاکہ رات کے وقت ٹورنامنٹس کا انعقاد ممکن ہوسکے اور اس ضمن میں سکولوں کا جلد سروے کرا کر کرکٹ گراؤنڈز کی نشاندہی کی جائے۔ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے کرکٹ اور پلے گراؤنڈز کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سپورٹس انڈومنٹ فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے اور ضلع و ڈویژن کی سطح پر سپورٹس اکیڈمیاں بھی بنائی جائیں گی۔ انہو ں نے کہا کہ ای لائبریریز کے پروگرام کو جدت کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھانا ہوگا۔رواں مالی برس 10 ای لائبریریز کا قیام ہر صورت عمل میں لایا جائے گا

مزید : میٹروپولیٹن 1