سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016 جمہوریت اور آئین کے آرٹیکل کی روح کی خلاف ورزی ہے،فرخ جاوید

سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016 جمہوریت اور آئین کے آرٹیکل کی روح کی خلاف ورزی ...

لاہور (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکریٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016 جمہوریت اور آئین کے آرٹیکل 140۔A کی روح کی خلاف ورزی ہے، آئین بلدیاتی اداروں کو سیاسی، انتظامی اور مالی اعتبار سے مضبوط کرنے کی بات کرتا ہے مگر پنجاب حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے اپنے ہی منتخب میئرز اور چیئرمینوں کے اختیارات چھین کر ثابت کردیا ہے انہیں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران خاندانی اجارہ دار ی کو جمہوریت سمجھتے ہیں ،کمشنری نظام غاصب انگریز کی باقیات ہے اسے بحال کر کے انگریز دور کی یادوں کو تازہ کیا گیا ہے ،غلامانہ نظام کی بحالی کوکسی صورت قبول نہیں کریں گے کمشنری نظام جمہوریت اوربلدیاتی نظام پرڈاکہ اورآئین کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات سے پہلے کمشنری نظام کولانا (ن) لیگ کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کا آغازہے کیونکہ (ن) لیگ دھاندلی اورکمیشن کے بغیرزندہ نہیں رہ سکتیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1