سال نوں کا پہلا روز ، چھٹی کا دن شہریوں نے بھر پور تفریح کرتے ہوئے گزارا
لاہور(شہزاد ملک تصاویر عمر شریف) سال نو کا پہلہ دن (اتوار) کی چھٹی ہونے کے باعث لاہور کے شہریوں نے بھرپور تفریح کرتے ہوئے گذارا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے گریٹر اقبال پارک‘ شاہی قلعہ ‘ ریس کورس پارک‘ چڑیا گھر‘ باغ جناح اور گلشن اقبال پارک سمیت دیگر تفریحی مقامات پر سیر کرتے ہوئے گذاار اس موقع پر ان شہریوں نے خوشگوار موسم کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا اور اپنے ساتھ گھر کی بنی ہوئی کھانے پینے کی اشیاء لا کر ان سے بھی بھرپور انجوائے کیا اس موقع پر ان مقامات پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنیو الوں کی بھی خوب چاندی رہی اور وہ منہ مانگے دام بھی وصول کرتے نظر آئے جبکہ پارکنگ مافیا بھی شہریوں کو اورچارجنگ کرتا پایا گیا جس کی وجہ سے شہریوں اور ان کے درمیان بحث و تکرار کے واقعات بھی دیکھنے میں آئے۔ تفصیلات کے مطابق سال نو کا پہلا دن اتوار کو آیا اور اس روز چھٹی ہونے کی وجہ سے جہاں پر شہریوں نے سال نو کی خوشیوں کو اپنے اپنے اندزا سے بھرپور طریقے سے منایا تو وہی پر ان شہریوں نے سال نو کا یہ پہلا دن مختلف تفریحی مقامات کی سیر کرتے ہوئے بھی گذار دیا اور اس وجہ سے ان تفریحی مقامات پر غیر معمولی رش بھی دیکھنے کو ملا اور ان شہریوں نے اپنی فیملیز کے ساتھ ان تفریحی مقامات پر بیٹھ کر سرد موسم میں دھوپ سے بھی لطف اٹھایا اور سردیوں کا خصوصی پھل فروٹر بھی انجوائے کیا تاہم بچے حب روائت اپنے والدین سے یہاں پر فروخت ہونے والی کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی بھی فرمائش کرتے ہوئے دکھائی دئیے اور کینٹین والوں کے پاس بھی خوب رش لگا رہا تاہم شہریوں نے ان کینٹن والوں کی جانب سے اورچارجنگ کی بھی شکائت کی اور بعض جگہوں پر بحث و تکرار کے واقعات بھی رونما ہوئے ۔یہاں پر یہ امر بھی قبل زکر ہے کہ ان تفریحی مقامات کے باہر پارکنگ مافیا نے بھی دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو اورچارجنگ کرکے لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا اور گاڑیوں والوں سے من مانے ریٹ وصول کرتے رہے جس کی وجہ سے شہریوں اور ان کے مابین ہلکی پھلکی لفظی لڑائیاں بھی ہوتی رہیں اور شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ منظور شدہ حکومتی قیمتوں سے زائد وصول کرنیو الوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔