بلدیاتی ادارے جمہوریت کے جسم میں روح کی حیثیت رکھتے ہیں،باؤ شیراز

بلدیاتی ادارے جمہوریت کے جسم میں روح کی حیثیت رکھتے ہیں،باؤ شیراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) ڈسڑکٹ یوتھ ممبر لاہور باؤ شیراز بشیرنے کہاہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کے جسم میں روح کی حیثیت رکھتے ہیں مقامی حکومتیں نچلی سطح پر تعمیرو ترقی میں اہم ترین کردارادا کرتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ 2017 انتہا پسندی، دہشت گردی ، فرقہ واریت، لوڈ شیڈنگ اور عوامی مسائل کے خاتمے کا سال ثابت ہو گا جبکہ منتخب بلدیاتی نمائندے امن، محبت، رواداری، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دیگر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت اور بلاتفریق ترقیاتی کام کروائیں گے جبکہ شفافیت اور میرٹ کی پالیسی پر گامزن رہتے ہو ئے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے تجاوزات ختم کرکے اپنے شہروں کی روایتی خوبصورتی کو بحال کریں گے جبکہ بلدیاتی نمائندے ہر شہری تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے تاکہ شہریوں کو آلودہ پانی سے پیداہونے بیماریوں سے بچایا جاسکے ۔