حکومتی مشینری شریف خاندان کو پانامہ سے بچانے پر لگی ہوئی ہے،عابد صدیقی

حکومتی مشینری شریف خاندان کو پانامہ سے بچانے پر لگی ہوئی ہے،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومتی مشینری کی ساری توجہ شریف خاندان کو پانامہ سے بچانے پر لگی ہوئی ہے عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ملاوٹ وغیر معیاری اشیاء کی تیاری و فروخت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے یہاں سے جاری ایک بیان انہوں نے کہا کہ ملاوٹ‘ غیرمعیاری اشیاء کی تیاری و فروخت کیساتھ ساتھ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالوں کیخلاف قانون سازی بہت ضروری ہے مصالحہ جات میں ملاوٹ‘ دودھ میں ملاوٹ‘ حرام گوشت کی فروخت‘غیر معیاری گھی‘ زہریلے کنفیکشنری آئٹم غرض کہ بچوں‘ بڑوں اور بوڑھوں کے استعمال کی ہر چیز غیر معیاری اور زہر آلودہ ہے۔ جبکہ حکومت کی دلچسپی ‘ بیانات اور عملی اقدامات صرف اور صرف اپنے اختیارات میں اضافے پرمرکوز ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1