ڈی ایچ اے ڈیلٹاز گروپ کا ایسوسی ایشن کی رینول فیس بڑھانے پر اظہار تشویش

ڈی ایچ اے ڈیلٹاز گروپ کا ایسوسی ایشن کی رینول فیس بڑھانے پر اظہار تشویش
 ڈی ایچ اے ڈیلٹاز گروپ کا ایسوسی ایشن کی رینول فیس بڑھانے پر اظہار تشویش

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق صدر ،ڈیلٹا زگروپ کے چےئرمین میجر(ر)وسیم انور چودھری کی طرف سے اے جی ایم بلانے کا خیر مقدم،ایسوسی ایشن کی رینول فیس 3000سے بڑھا کر 5000روپے کرنے پراظہار تشویش،فیس بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ،مصالحتی کمیٹی کی شاندار کارکردگی پرچےئرمین مصالحتی کمیٹی چودھری اعجاز احمد اور ممبران کو خراج تحسین،،رینول فیس کی بجائے مصالحتی کمیٹی کی فیس10ہزار روپے کر دی جائے ،سالانہ اخراجات اے جی ایم کے اجلاس سے ایک ہفتہ پہلے ممبران کو ملنا چاہیے جو ارسال نہیں کیے گئے ،آڈٹ شدہ رپورٹ پیش نہ کرنا زیادتی ہے ،اخراجات کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے،ایسوسی ایشن کے پاس فنڈز ممبران کی امانت ہوتی ہے بے تحاشا اخراجات سے اجتناب ضروری ہے ،FBRکے معاملات درست سمت نہیں جا رہے نئے سرے سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ،میجر(ر) محمد وسیم انور چودھری نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ممبران کے لیے سالانہ بنیادوں پر ایک ممبر کو عمرہ پر بھیجنا چاہیے جس کا فیصلہ شفاف قرعہ اندازی سے کیا جانا چاہیے ،انہوں نے کہا مثبت اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں گے اور غلط کاموں کو روکیں گے ،مشاورت کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1