جنرل کونسل کا مقصد جو سامنے آیا وہ کھانا کھاو اور گھر جاو ہے، شفیق چغتائی

جنرل کونسل کا مقصد جو سامنے آیا وہ کھانا کھاو اور گھر جاو ہے، شفیق چغتائی
 جنرل کونسل کا مقصد جو سامنے آیا وہ کھانا کھاو اور گھر جاو ہے، شفیق چغتائی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے لاہور کے معروف رئیل اسٹیٹ ایجنٹ شفیق چغتائی نے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے اے جی ایم میں اپوزیشن کا موقف نہ سننے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جنرل کونسل کا مقصد جو سامنے آیا ہے وہ کھانا کھاو اور گھر جاو ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے ،مارکیٹ میں آج بھی دفتر بند ہو رہے ہیں ،ٹیکسز واپس نہیں لیے گئے جس کی وجہ سے بحران موجود ہے ،شفیق چغتائی نے دوبارہ جنرل کونسل کا اجلاس بلا کر ممبران کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہماری ایسوسی ایشن اپنے منشور سے ہٹ چکی ہے اس کو الیکشن سے پہلے دئیے گئے منشور پر عمل کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1