حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ، ارمغان صا د ق

حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ، ارمغان صا د ق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صا د ق نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ حکمران سرکاری وسائل کو اپنی جاگیر سمجھ کر سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں ، شریف برادران قوم کے مسائل حل کرنے کی بجائے انکو جھوٹی تسلیاں دینے میں مصروف ہیں مگر قوم انکے جھانسوں میں نہیں آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ناکام اور فراڈ منصوبے دینے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ، سستی روٹی ، مکینیکل تنور، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم، دانش سکول، گرین ٹریکٹر سکیم کی طرح اورنج لائن منصوبہ بھی ناکام منصوبوں کی فہرست میں جلد شامل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف جس جہاد کا بیڑا اٹھایا ہے اسے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ نواز شریف کی طر ف سے بجلی لو ڈ شیڈ نگ خا تمہ کا اعلان محض فرا ڈ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملک بھر میں بجلی اور گیس کی شد ید لو ڈ شیڈنگ جاری ہے اس میں کو ئی شک نہیں کہ تو انائی بحران پر قا بو پانے کے نام پر وو ٹ حا صل کر نے والی ن لیگ عملی طور پر لو ڈ شیڈ نگ کے جن کو قا بو کر نے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہے تو انا ئی بحران کے باعث تا جر طبقہ اورعام آدمی پر یشان ہے جو حکومت سر دیو ں میں بجلی لو ڈ شیڈنگ پر قا بو پانے میں نا کام ہے وہ گرمیو ں میں عوام کے سا تھ کیا حشر کرے گی ن لیگ کو اپنی نا کامی کا اعتر اف کر تے ہوئے اقتدار سے الگ ہو جانا چا ہیے۔