(ن) لیگ کی حکومت میں بے روزگاری میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا، شبیر سیال

(ن) لیگ کی حکومت میں بے روزگاری میں خطرناک حدتک اضافہ ہوا، شبیر سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما شبیر سیال نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت میں بے روزگاری میں خطرناک حدتک اضافہ ہوناافسوس کی بات ہے ، دوسالوں کے دوران تقریباً 8 لاکھ تعلیم یافتہ پاکستانی بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر بیرون ملک مقیم ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اتنے بڑے پیمانے پر تعلیم یافتہ پاکستانیوں کابیرون ملک جا کے بسنا موجودہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ، (ن) لیگ کے تیس سالہ دورحکومت میں ملکی تاریخ میں ترقی کی جانب جانے کی بجائے تنزلی کی جانب گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے بادشاہوں نے ملک کو تباہی کے دیہانے پر لا کھڑ ا کیاہے ، ملکی قرضوں میں خطرناک حدتک اضافہ ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے الیکشن کے دوران عوام سے کئے گئے وعدوں میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، موسم سرما کے باوجود لوڈشیڈنگ کا ہوناحکومت پر سوالیہ نشان ظاہر کرتا ہے ۔ (ن) لیگ کی حکومت سے عوام کااعتماداٹھ چکاہے (ن) لیگ کی حکومت عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافے کاباعث بنی ہے۔ تحریک انصاف کو جب بھی عوام نے خدمت کا موقع دیا تو اداروں کو مضبوط بنائیں گے اور ملک میں میرٹ کو رائج کریں گے۔