یوتھ فورم فار کشمیر کا اجلاس، غیر کشمیر ی افراد کو ڈومیسائل دینے پر تشویش کا اظہار

یوتھ فورم فار کشمیر کا اجلاس، غیر کشمیر ی افراد کو ڈومیسائل دینے پر تشویش کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر )مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی افراد کو کشمیر میں لا کر ڈومیسائل دینے کیخلاف ایوان کشمیر میں یوتھ فورم فار کشمیرلاہور کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری منعقد ہوا ،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکمرانوں کی جانب سے غیر کشمیر ی افراد کی آباد کاری پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا گیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہ بھارتی حکمران ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں دوسرے علاقے کے لوگوں کو آبا د کرنے کی غیر قانونی سازشوں میں مصروف ہے، باہر کے لوگوں کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع کے ڈومیسائل جاری کئے جا رہے ہیں تاکہ انہیں قانونی طور پر کشمیری قرار دیا جا سکے ،اس سے قبل بھارتی حکمرانوں نے مسلمان آبادی کو اقلیت میں بدلنے کیلئے ہندوپنڈتوں کی بستیاں بنانی شروع کیں تھیں ،طارق احسان غوری نے کہا کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں سے جدو جہد آزادی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا اقوام متحدہ بھارتی حکمرانوں کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی ہتھکنڈوں کے استعمال سے روکے ،ورنہ کشمیری عالمی سطح پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے،اجلاس میں اس حوالے سے ایک مذمتی قرار داد بھی منظور کی گئی اجلاس میں سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں جن مین قابل ذکرشیرز ا چیمہ ،ساجد چوہان ،نور صمند بھٹی ،مبشر لودھی ،حافظ عتیق ،ڈاکٹر رابعہ شامل ہیں ۔