صبح نو قومی خواتین ٹینس چیمپئن شپ 5 جنوری سے شروع ہو گی

صبح نو قومی خواتین ٹینس چیمپئن شپ 5 جنوری سے شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) صبح نو قومی خواتین ٹینس چیمپئن شپ 5 سے 8 جنوری تک پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، ابتدائی طور پر یہ ایونٹ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جانا تھا تاہم بعض وجوہات کی بناء پر اس کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی تھی۔ صبح نو کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چار روزہ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان لیڈیز سنگلز، لیڈیز ڈبلز اور گرلز انڈر 18 سنگلز کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ سابق قومی چیمپئن مہوش چشتی ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہوں گی، ایونٹ میں شرکت کی خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 4 جنوری تک اپنی انٹریز ٹورنامنٹ ریفری شہزاد اختر علوی کے پاس جمع کرا دیں۔