پی سی بی کا بھارت کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑنے کا امکان
کراچی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھارت کیخلاف لندن میں مقدمہ لڑے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پہلے بی سی سی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا جائے گا اور پھر لندن میں معاملے کو آگے بڑھانے کیلئے وکلا کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت کی طرف سے باہمی ویمنز سیریز نہ کھیلنے پرآئی سی سی نے پاکستان کو پوائنٹس ایوارڈ کئے تھے، گورننگ باڈی کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی سیریز نہ کھیلنے کی قابل قبول وجہ پیش نہیں کرسکا، اسی بنیاد پر پی سی بی کو اب بھارتی بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کا حوصلہ ملا ہے۔