سپر سمیش ٹی 20 ، آکلینڈ نے اوٹاگو کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

سپر سمیش ٹی 20 ، آکلینڈ نے اوٹاگو کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈونیڈن(اے پی پی) سپر سمیش ٹی 20 ، آکلینڈ نے گلین فلپس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اوٹاگو کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 176 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، گلین فلپس نے ڈیبیو میچ میں 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلے گئے لیگ کے میچ میں اوٹاگو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے، جوش فنی 45 اور کپتان ہمیش ردرفورڈ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں آکلینڈ نے ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے گلین فلپس نے 44 گیندوں پر 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں دو چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ کپتان روب نکول 51 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔