برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا

برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ...

ریو ڈی جنیرو(آئی این پی) رواں برس جون میں برازیل اور ارجنٹائن کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ ممکنہ طور پر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔ایک لاکھ شائقین کی گنجائش رکھنے والے گراؤنڈ میں میزبان آسٹریلیا بھی دونوں ممالک سے برسرپیکار ہوگا، اس حوالے سے برازیلین فٹبال کنفیڈریشن نے انٹرنیشنل مارکیٹنگ کمپنی سے معاہدے کی تصدیق کردی ہے، ارجنٹائن اور برازیل کے درمیان نومبر میں ورلڈ کپ کوالیفائر میں مقابلہ ہوا تھا جس میں برازیلین ٹیم نے 0۔3 سے فتح پائی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی