’’ٹرین دی ٹرینر‘‘جیسے پروگرام کا انعقاد ہونا چاہئے:کوچز

’’ٹرین دی ٹرینر‘‘جیسے پروگرام کا انعقاد ہونا چاہئے:کوچز

لاہور( سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ کی جانب سے ٹرین دی ٹرینرزپروگرام میں شرکت کرنے والے کوچز نے کہا ہے کہ ٹرین دی ٹرینرز پروگرام میں سیکھنے کا موقع ملاہے،اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد زیادہ سے زیادہ ہونا چاہیے۔ٹرین دی ٹرینرز سے سپورٹس کے عالمی معیار،فٹنس کے بہترین طریقے اور اعلی مینجمنٹ سیکھنے کا موقع ملاہے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا یہ قابل تحسین اقدام ہے۔پنجاب کے 36اضلاع سے شرکت کرنے والے کو چز طلحہ، وحید، زرینہ وقار،رضیہ،عدنان،حفیظ اور دیگرنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین دی ٹرینرز پروگرام سے گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ نکلے گا۔سپورٹس کے انٹرنیشنل سٹینڈرڈسے روشنائی ہوئی ہے۔جسمانی اور ذہنی فٹنس کے بہترین طریقہ کار سیکھنے کا موقع ملا ہے،کوچز وحیدبابر،مقصود جاوید اور طاہر نے کہا ہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ برائن سٹیل اور میڈم بیورلی مارگریٹ بروٹن نے ہمیں ٹرین دی ٹرینرزمیں سپورٹس کے بہترین طریقہ کار،پلاننگ ، حکمت عملی اورفٹنس کے بہترین اسباق دیئے جس سے پنجاب کی سپورٹس میں دوررس تبدیلیاں آئیں گی اور ہم ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے انٹرنیشنل معیار کے پروگرام کا انعقادکروایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی