چینی فلم ”ریل روڈ ٹائیگرز“کا ٹریلر جاری،جیکی چن اپنے جلوے دکھائیں گے

چینی فلم ”ریل روڈ ٹائیگرز“کا ٹریلر جاری،جیکی چن اپنے جلوے دکھائیں گے
چینی فلم ”ریل روڈ ٹائیگرز“کا ٹریلر جاری،جیکی چن اپنے جلوے دکھائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چین(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ایکشن ہیرو جیکی چن کی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور نئی فلم ”ریل روڈ ٹائیگرز“کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے،فلم 6جنوری کو امریکی سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔

شاہ رخ خان اور سلمان خان ایوارڈ شو میں رو پڑے، پرانی یادوں کے مناظر پر آبدیدہ ہوگئے
تفصیلات کے مطابق اس فلم کی کہانی 1941میں ایک ایسے چینی’ ریل روڈ ورکر‘ کے گرد گھومتی ہے جو جنگی حالات میں غریبوں کی مدد کرتا ہے۔غریبوں کو کھانے پینے کی اشیاءفراہم کرنے کے لئے جنگجووں کا مقابلہ کرتاہے اوراپنے مشن پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ایکشن اور کامیڈی سے بھرپورفلم کے ہدایتکارڈینگ شین ہیں جبکہ مرکزی کردار جیکی چن نبھا رہے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں زیٹاو ہونگ ، کائی وینگ، ڈیرن وینگ، ایلن نینگ اورسینگ پنگ شامل ہیں۔چینی سنیما کے اشتراک سے بننے والی اس ایکشن فلم کی تیاری پر 50ملین ڈالر لاگت آئی ہے، جو انگریزی زبان میں6جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -