3 روزہ جمناسٹک کوچز اینڈ ججز کورس 3 جنوری کو شروع ہوگا

3 روزہ جمناسٹک کوچز اینڈ ججز کورس 3 جنوری کو شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) لاہور ڈسٹرکٹ جمناسٹک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پنجاب جمناسٹک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 3 روزہ جمناسٹک کوچز اینڈ ججز کورس 3 جنوری سے پی ایچ اے سپورٹس کمپلیکس شاہدرہ ٹاؤن میں منعقد ہو گا جو کہ 5 جنوری تک جاری رہے گا۔ کوچز اینڈ ججز کورس میں لاہور بھر سے مختلف سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور کلبوں کے 30 کوچز شرکت کریں گے۔ پروفیسر پائندہ اے ملک، نذر محمد، محمد عقیل اصغر اور محمد ندیم لیکچرز دیں گے۔ کورس ڈائریکٹر انجینئر انور مقبول جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹری میاں محمد فاروق ہوں گے۔ کورس میں کوچز کو جمناسٹک کی بنیادی اور جدید کوچنگ کی ٹیکنیکس سے روشناس کرایا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی