برطانوی حریف کیل بروک سے بہتر فائٹر ہوں: عامر خان

برطانوی حریف کیل بروک سے بہتر فائٹر ہوں: عامر خان
 برطانوی حریف کیل بروک سے بہتر فائٹر ہوں: عامر خان

  

لندن (اے این این)پاکستانی باکسر محمد عامر نے کہا ہے کہ برطانوی حریف کیل بروک سے بہتر فائٹر ہوں ،ورلڈ ٹائٹل جیتیں گے تو دنیا شکستوں کو بھول جائے گی۔بیوی اوروالدین کے جھگڑے میں گھرے برٹش پاکستانی باکسر عامرخان گھریلو مسائل ایک طرف رکھ کر پوری توجہ باکسنگ پر مرکوز کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حریف کیل بروک سے زیادہ بہتر فائٹر ہیں اور جب وہ ورلڈٹائٹل جیتیں گے تو دنیا ان کی شکستوں کو بھول جائے گی۔عامر خان امریکا میں اپنی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور2017میں بڑے مقابلے سے پہلے ان کا ٹیون اپ میچ بھی متوقع ہے۔سال نومیں سپرباؤٹ کے منتظر عامر خان ڈبیلو بی سی مڈل ویٹ ٹائٹل کی فائٹ میں کینیلو الواریز کے ہاتھوں چھٹے راؤنڈ میں ناک آوٹ ہوگئے تھے، مئی میں ہوئی اس فائٹ کے بعد سے عامر خان ایکشن میں نظر نہیں آسکے۔عامرخان کو پچھلی فائٹ کے بعد ہاتھ کے فریکچر کی سرجری کرانا پڑی تھی، اب ان کی برطانوی حریف کیل بروک سے فائٹ متوقع ہے جو قازقستانی فائٹر گینیڈی گولووکن کے ہاتھوں آنکھ پر شدید چوٹ کھائے بیٹھے ہیں۔عامرخان دوسری صورت میں کیتھ تھرمن اور ڈینی گارشیا میں سے ایک سے فائٹ کریں گے، جو ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی اے یونیفکیشن ٹائٹل کے لیے مد مقابل ہوں گے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹائٹل جیتنے کیلئے میدان میں اترنے کے بے چینی سے منتظر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی