دوسراوائس چانسلر فٹ بال ٹورنامنٹ آج سے اسلامیہ کالج گراؤنڈ پر شروع ہو گا
پشاور(آئی این پی)دوسراوائس چانسلر فٹ بال ٹورنامنٹ (آج)پیر سے اسلامیہ کالج گراؤنڈ پر شروع ہو گا۔اس ایونٹ میں 16بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی۔ان مقابلوں میں نیشنل اور انٹر نیشنل کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئینگے۔اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے ڈائریکٹر سپورٹس عرفان اللہ کامران مروت کے مطابق آج پیرکے روزسے پشاورکے تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالج کے گراؤنڈ پر شروع ہونیوالے دوسرے وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاورفٹ بال ٹورنامنٹ انٹرنیشنل فٹبالراسلم خان کی نگرانی میں کھیلاجائیگا۔ٹورنامنٹ کا پہلامیچ اسامیہ کالج اور شنواری فٹ بال ٹیموں کے مابین کھیلاجائیگا۔جس میں نیشنل اور انٹر کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔اس ٹورنامنٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے بھر پور تیاریاں کرلی گئی ہیں۔