ڈیزرٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ 14 جنوری سے دبئی میں شروع ہوگا

ڈیزرٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ 14 جنوری سے دبئی میں شروع ہوگا

دبئی(اے پی پی)ایمرٹس کرکٹ بورڈ نے ڈیزرٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، ٹورنامنٹ 14 سے 20 جنوری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ سات روزہ ایونٹ میں آٹھ ایسوسی ایٹ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان یو اے ای، افغانستان، ہانگ کانگ، آئرلینڈ، نمیبیا، ہالینڈ، اومان اور سکاٹ لینڈ شامل ہے۔ ٹورنامنٹ راؤنڈ رابن اور ناک آؤٹ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی