محمد عرفان نے آسٹریلوی کپتان کو اپنا خاص ہدف بنا لیا

محمد عرفان نے آسٹریلوی کپتان کو اپنا خاص ہدف بنا لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے کہا ہے کہ ایک روزہ سیریز میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھمیرا خاص ہدف ہوں گے ،پاکستانی ٹیم میں شمولیت کو اپنا پہلا اور آخری موقع سمجھ کر بہترین کارکردگی دکھانے کویقینی بناؤں گی،چیف سلیکٹر اور ٹیم انتظامیہ کا مشکور ہوں اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں واحد بالر ہوں جس کا قد اتنا لمبا ہے اور مجھے اس کا فائدہ حاصل ہے اس لیے آسٹریلیا کی تیز وکٹوں پر اس صلاحیت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بلے بازوں کو آؤٹ کروں گا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 13 جنوری کو ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا۔محمد عرفان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہوگئے تھے تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے بعد قومی ٹیم کا بھی حصہ بن گئے ہیں۔ٹیم میں منتخب ہونے پر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ 'میں سلیکٹرز اور انتظامیہ کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور ٹیم میں منتخب کیا۔آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا عزم کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'میں اس موقعے کو اپنا پہلا اور آخری موقع سمجھ کر بہترین کارکردگی دکھانے کویقینی بناؤں گی۔طویل القامت فاسٹ بالر 2016 میں انجری کے باعث قومی ٹیم کے ساتھ مسلسل بیرونی دوروں میں نہیں جاسکے تاہم اب اپنی فٹنس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ون ڈے میں بھی مصروف رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت فارم میں ہیں اور اپنی فارم کو پاکستان اور ٹیم کے لیے سود مند بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اپنے قد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف بلے بازوں کو خوف زدہ کرنے والے عرفان نے کہا کہ 'میں واحد بالر ہوں جس کا قد اتنا لمبا ہے اور مجھے اس کا فائدہ حاصل ہے اس لیے آسٹریلیا کی تیز وکٹوں پر اس صلاحیت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بلے بازوں کو آؤٹ کروں گا۔پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 5 میچ کھیلے گی جس کیلئے میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے ساتھ برتری حاصل ہے جبکہ کپتان اسٹیواسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بہترین فارم میں ہیں۔محمد عرفان نے آسٹریلوی کپتان کو اپنا پہلا ہدف بنایا ہے اور اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 'میرا پہلا ہدف اسمتھ ہیں کیونکہ وہ اس وقت بہترین فارم میں ہیں لیکن میں اپنے معمول کی باؤلنگ سے انھیں آؤٹ کروں گا۔آسٹریلیا میں منعقدہ ورلڈ کپ 2015 میں عرفان خاطر خوا کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے لیکن اب ان کا کہنا ہے وہاں کی وکٹوں کے عادی ہوگئے۔عرفان کا کہنا تھا کہ 'ورلڈکپ کے ابتدائی دومیچوں میں میرے لیے مشکلات پیش آئی تھیں لیکن اب میں ان وکٹوں کا عادی ہوں اور صحیح جگہ پر بالنگ کروں گا۔واضح رہے ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم ناقص کارکردگی کے باعث ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کھا کر سیریز بھی ہار چکی ہے جبکہ آسٹریلیا کے کپتان اسمتھ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی