کندھ کوٹ کے ٹول پلازہ پر ٹریفک حادثے میں چھ افراد جاں بحق ،20زخمی

02 جنوری 2017 (00:25)

کشمور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کندھ کوٹ کے ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں چھ افراد جاں بحقاور 20افراد زخمی  ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ ٹول پلازہ کے قریب دو  مسافر کوچ میں تصادم کے باعث چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 20افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے تاہم ذرائع کا کہناہے کہ ہسپتال میں علاج کیلئے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔

مزیدخبریں