پنجاب کے میدانی علاقوں کو ایک بار پھر دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ملتان ائیر پورٹ بند

پنجاب کے میدانی علاقوں کو ایک بار پھر دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ملتان ...
پنجاب کے میدانی علاقوں کو ایک بار پھر دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ملتان ائیر پورٹ بند

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے میدانی علاقوں کو ایک بار پھر دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،مختلف شہروں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے،موٹروے پرٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، ملتان ائیر پورٹ کو بندکردیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے،متعدد جگہوں پر حد نگاہ صفر ہوگئی ہے،ترجمان کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے پردھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری طرف ملتان ائیر پورٹ پر دھند کی وجہ سے پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔

مزید : ماحولیات