یونائیٹڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام نئے سال کے حوالے سے تقریب

یونائیٹڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام نئے سال کے حوالے سے تقریب

لاہور(خبر نگار) یونائیٹڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منشی ہسپتال کے قریب سینٹری ورکروں کے ساتھ نئے سال کا کیک کاٹا گیا۔ ان کے ساتھ کیک کاٹنے کا مقصد یہ تھا کہ ان کے کام کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ان کے ساتھ مل کر ہیلتھ کی بات کی جائے۔ کیونکہ یہ کوڑے کرکٹ کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ان کو اور ان کے بچوں کو کھانسی، بلغم وغیرہ آتی ہیں اور یہ شراب پیتے ہیں جس سے ان کی صحت متاثر ہوتی ہے۔ یونائیٹڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد فاضل بھٹی نے ان کو ٹی بی ایچ آئی وی ایڈز اور منشیات کے برئاے میں معلومات فراہم کی ان کو بتایا کہ ٹی بی کے مرض کے بیماری کے بارے میں بتایا کہ ٹی بی جس طرح پھیلتی ہیں۔ مسلسل دو ہفتے سے یا اس سے زائد کھانسی، بلغم میں خون آیا، رات کے وقت بخار ہو جانا، بھوک کا نہ لگنا اور وزن میں کمی ہونا ہے۔

فاضل بھٹی نے سینٹری ورکروں سے مزید بات کرتے ہوئے ٹی بی کے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4