مسلم لیگ ن کی حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں ، تبسم انوار وھرا

مسلم لیگ ن کی حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں ، تبسم انوار وھرا

لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصا ف و یمن و نگ کی رہنما تبسم انوار وھرا نے کہاہے سٹیٹ بنک کی طرف سے وفاق کے قرضوں کی رپورٹ پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے قرضوں کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں ،کشکول توڑنے والوں نے ہر پاکستانی کا بال بال قرضوں کے نیچے دبا دیا ہے ۔ اپنے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے بتائے کہ وفاق کی جانب سے پچھلے ایک سال کے دوران 20کھرب روپے کا قرضے کہاں استعمال کئے گئے کیونکہ عوام کی حالت بہتر ہونے کی بجائے مزید خر اب ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے مقامی ذرائع سے 1431 جبکہ بیرونی ذرائع سے 529ارب روپے قرضہ لیا جبکہ ایک سال کے دوران 123ارب کے پرائز بانڈز بھی فروخت کیے گئے ہیں جو حکومتی دعوؤں کی نفی ہے حکومت کا سارا زور اشتہارات پر ہے عملی طور پر مسلم لیگ ن کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

 تحریک انصا ف اس قر ضہ خور کر پٹ ٹو لہ سے نجا ت کیلئے میدان میں نکل چکی ہے عمران خان کی مو جو دہ کا ل پر لو گ سڑکو ں پر آ کر ن لیگ کی حکومت کا جنازہ نکا ل دینگے ن لیگ کی حکومت نے تمام اداروں کو عملی طور پر تباہ کر دیا ہے جیبیں بھرو اور ڈنگ ٹپا ؤ پا لیسی پر حکمران گامز ن ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4