فیس بک انتظامیہ کا المحمدیہ سٹوڈنٹس کا پیج بندکرنا نا انصافی ہے، محمد ارشد

فیس بک انتظامیہ کا المحمدیہ سٹوڈنٹس کا پیج بندکرنا نا انصافی ہے، محمد ارشد

لاہور( نمائندہ خصوصی )المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسؤل محمد راشد نے کہا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے المحمدیہ سٹوڈنٹس کا پیج بند کر دیا ہے جو اظہار رائے کی آزادی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ امریکی انتظامیہ کی طرف سے المحمدیہ سٹوڈنٹس پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو جواز بنا کر فیس بک انتظامیہ نے ان پیجز کو بند کیا ہے ۔ ٹویٹر پرجاری کردہ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس اس ملک کو نوجوانوں کو اتحاد کا درس دیتی ہے اور انہیں نظریہ پاکستان پر عمل پیرا ہونے کی تربیت دیتی ہے ۔ اسی وجہ سے بھارت اور امریکہ نے المحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندی لگائی ہے اور اب عوام سے المحمدیہ سٹوڈنٹس کا رابطہ منقطع کرنے کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔فیس بک انتظامیہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے محمد راشد کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے پر قانونی جنگ لڑیں گے اور اس پابندی پر ملک گیر احتجاج بھی کریں گے۔

المحمدیہ سٹوڈنٹس کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی تعلق نہیں رکھتی ہے ۔ پاکستان میں المحمدیہ سٹوڈنٹس پر کوئی مقدمہ یا تخریبی سرگرمی میں ملوث ہونے کا الزام تک نہیں ہے ۔ ایک علم دوست طلبا تنظیم کو اس طرح نشانہ بنانا کھلم کھلا تعلیم دشمنی ہے اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4