صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(خبرنگار) انجمن طلباء اسلام کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں سید بو علی شاہ،جعفر ماجد اعوان ،سید وقار علی شاہ ،محمد ارشد قادری ،حمزہ قادری ،محمد اکرم رضوی ،قاضی عبدالصبور ،عامر اسماعیل نے جمعیت علماء پاکستان (نورانی ) کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

راہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4