بھارت نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک پھرقونصلر رسائی مانگ لی

بھارت نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو تک پھرقونصلر رسائی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے پاکستان میں گرفتار اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو تک ایک بار پھرقونصلر رسائی مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو اورلڑکی سے دوستی پر غیر قانونی طریقے سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار نہال انصاری تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ایک دوسرے کے ماہی گیروں اور دیگر قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر انسانی ہمدردی کے معاملات کو ترجیح دیتا ہے ۔اس تناظر میں ہم پاکستان کی طرف سے بھارت کی تحویل میں ایسے افراد جو وطن واپسی کے اہل ہیں کی قومیت کی تصدیق کے منتظر ہیں ۔ہم پاکستان کی تحویل میں موجودکلبھوشن یادو اور نہال انصاری سمیت دیگر بھارتی شہریوں تک قونصلر رسائی کے بھی منتظر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال مارچ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔بھارت اس سے قبل بھی پاکستان میں گرفتار اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی مانگ چکا ہے تاہم پاکستان نے انکار کردیا تھا۔
بھارت/کلبھوشن

مزید :

صفحہ اول -