کراچی میں پولیس کی کارروائی ٹارگٹ کلر گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد

کراچی میں پولیس کی کارروائی ٹارگٹ کلر گرفتار، دستی بم اور اسلحہ برآمد

کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے مینہ ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر گرفتار کر کے دستی بم اور پستول برآمد کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ٹارگٹ کلر کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی یہ کارروائی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مینہ ٹاؤن کے علاقے میں اتوار کو عمل میں لائی گئی ۔ پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر فاروق پٹھان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جو پولیس اہلکاروں کے قتل کے مقدمے میں مفرور تھا ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ٹارگٹ کلر کے قبضے سے دستی بم اور پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ خیال رہے کہ کراچی سے سال نو کی یہ پہلی کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سکیورٹی اداروں کی جانب سے کارروائیوں میں تیزی آئی اور ان کی گرفتاری کی اطلاعات تواتر سے ملتی رہی ہیں

مزید : صفحہ اول