خان صاحب تبدیلی انگلی سے نہیں عوام اور سیاسی اتحاد سے آئیگی، چانڈیو

خان صاحب تبدیلی انگلی سے نہیں عوام اور سیاسی اتحاد سے آئیگی، چانڈیو

حیدر آباد(صباح نیوز)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی انگلی سے نہیں، عوام کی مدد اور سیاسی اتحاد سے ہی آئے گی، پی ٹی آئی چیئرمین راولپنڈی کے مدبر کے کہنے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے، ان کی گفتگو سیاسی اتحاد میں بھی رکاوٹ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان راولپنڈی کے مدبر کے کہنے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے، تبدیلی انگلی سے نہیں، عوام سے آئے گی۔ مشیر اطلاعات سندھ نے عمران خان کی گفتگو کو اپوزیشن اتحاد میں رکاوٹ کی وجہ بتایا، ساتھ ہی ساتھ دھاندلی کے خلاف ڈٹ جانے کا عزم بھی دہرایا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی زبان اتحاد میں رکاوٹ ہے، ایک صوبے کو دھاندلی کر کے الیکشن نہیں جیتنے دیں گے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے تیاری کر لی، قیادت جب بھی اعلان کرے گی تحریک کیلئے نکل پڑیں گے۔

چانڈیو

مزید : صفحہ اول