آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کل دوبارہ چارج سنبھالیں گے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ 3جنوری کودبئی سے وطن واپس آکر چارج سنبھالیں گے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری چند روز پاکستان میں قیام کرنے کے بعد ممکنہ طور پر آج پھر اپنے علاج کیلئے بیرون ملک جا رہے ہیں۔ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق آئی جی سندھ چھٹیاں پوری ہونے کے بعد 2جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے اور اپنی ڈیوٹی کا چارج سنبھالیں گے۔ اپنے بیان میں آئی جی کا کہنا تھا کہ میں اپنی 2جنوری کو ختم ہونے والی 15چھٹیوں کے بعد دوبارہ دفتر جوائن کر لوں گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وزیر اعلیٰ نے اے ڈی خواجہ کو سندھ پولیس میں تقرر، تبادلوں اور تعیناتیوں پر اختلافات کے بعد جبری رخصت پر بھیج دیا تھا تاہم بعد میں مختلف حلقوں کی طرف سے تنقید سامنے آنے پر انہیں دوبارہ چارج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے ابھی تک وفاقی حکومت کو صوبے میں نئے آئی جی کی تعیناتی کیلئے کوئی نام ارسال نہیں کیا