امریکہ کا استنبول میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا حکم جاری

امریکہ کا استنبول میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کا حکم جاری

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ نے ترکی کے نائٹ کلب میں حملے کی مذمت کردی ،وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ استنبول میں نائٹ کلب پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے اپنی ٹیم کو ترک حکام کی مدد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے استنبول میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ استنبول میں امریکی شہری گھر والوں سے رابطے میں رہیں ۔

امریکہ/وارننگ

مزید : صفحہ اول