ہیکنگ کے معاملے میں مجھے ایسی باتوں کا علم ہے جو دوسروں کو نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ہیکنگ کے معاملے میں مجھے ایسی باتوں کا علم ہے جو دوسروں کو نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (اے این این)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتخابات کی ہیکنگ سے متعلق منگل یا بدھ کو بتاں گا۔ انہوں نے ہیکنگ میں کسی اور کے ملوث ہونے کا بھی اشارہ دیا۔ نئے سال کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہیکنگ کے معاملے میں مجھے ایسی باتوں کا علم ہے جو دوسروں کو نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہیکنگ کے عمل میں روس کے علاوہ بھی کوئی دوسرا ملک ملوث ہوسکتا ہے، دوران صدارت روس اور چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ مجھے اوباما انتظامیہ کے حالیہ بیانات سے اتفاق نہیں، تائیوان کی صدر سے ملاقات کا موقع ملا تو دیکھوں گا۔

مزید : صفحہ اول