امریکہ سے بے دخل 35روسی سفارتی اہلکار وطن واپس پہنچ گئے

امریکہ سے بے دخل 35روسی سفارتی اہلکار وطن واپس پہنچ گئے

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)امریکہ سے بے دخل ہونے والے روس کے 35سفارتی اہلکار وطن واپس پہنچ گئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے 35سفارتی اہلکار امریکہ کو چھوڑ کر وطن واپس پہنچ گئے ہیں جنہیں امریکی صدر باراک اوبامانے ہیکنگ کے الزامات کے تحت ملک سے نکل جانے کا حکم جاری کیا تھا ۔اس سے قبل روس کی خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی تھی کہ امریکہ سے بے دخل ہونے والے 35روسی سفارتی اہلکار امریکہ کو چھوڑ کر ماسکو کیلئے روانہ ہو گئے ہیں ۔امریکہ کی جانب سے روسی سفارتی اہلکاروں کو ملک سے نکالنے کے جواب میں روس نے امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نہ نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب دفتر سنبھالنے پر روس سے متعلق پالیسی دیکھ کر ہی حتمی فیصلہ لیں گے ۔

مزید : صفحہ اول