بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں شہری آبادی پر گولہ باری ، پاکستان کا منہ توڑ جواب

بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر میں شہری آبادی پر گولہ باری ، پاکستان کا منہ توڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سرینگر(آئی این پی)بھارت نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سال2017کا آغازبھی آزاد کشمیر کے شہری علاقوں پر بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے کر دیا۔ اتوار کی صبح پونچھ سیکٹر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے شہری علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج کی جوابی موثر کارروائی سے بھارت کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ گولہ باری کے تبادلہ میں کسی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں۔ ایک روز قبل بھی بھارت نے پونچھ سیکٹر میں ہی آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کی تھی۔
منہ توڑ جواب

مزید :

صفحہ اول -