ویسٹ انڈیز نے لاہور آکر کھیلنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ،نجم سیٹھی

ویسٹ انڈیز نے لاہور آکر کھیلنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ،نجم سیٹھی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ باڈی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز نے لاہور میں آکر کھیلنے پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے ،اگر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سیکیورٹی سے مطمئن ہوا تو ٹیم آئے گی ورنہ جو خدا کو منظور ہو، پی ایس ایل 9فروری سے شروع ہو رہی ہے ،رواں سال پی ایس ایل ٹورنامنٹ 30دن کا ہو گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ ٹی ٹوینٹی نئی چیز ہے، شروع میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کیلئے تیارنہیں تھے اور اسی لیے ہار رہے تھے ،کرکٹ اب صرف اسٹیڈیم کا کھیل نہیں رہا اور اب اس میں پرائیویٹ سیکٹربھی کرکٹ میں حصہ لے رہا ہے ،پی ایس ایل کرکٹ کوماڈرن کرکٹ کے قریب لے آیا ہے،پی ایس ایل ایک انجکشن کے طور پر لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ میں بہت اچھے کھلاڑی اس کھیل کا حصہ بن رہے ہیں ، پی ایس ایل کے باعث پی سی بی کا کلچر تبدیل ہوا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ سیاسی لوگوں نے بورڈ میں گھوسٹ ملازمین بھرتی کیے۔نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ مصباح الحق بہترین کپتان اور کھلاڑی ہیں ،وہ پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔

مزید : صفحہ اول