مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس ختم ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر ساڑھے 5فیصد کمی

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس ختم ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر ساڑھے 5فیصد کمی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے نئے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس پہلی بار ختم کر دیا گیا ہے۔پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 14.5 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح ساڑھے 5 فیصد کمی سے 25.5 فیصد مقرر کر دی گئی۔ وزارت خزانہ نے جنوری کے دوران 4 ارب روپے ٹیکس خسارے کا تخمینہ لگا رکھا ہے۔

مزید : صفحہ اول