داعش اور القاعدہ کی مدد کرنے کا الزام ، سلامتی کونسل میں پاکستان مخالف بھارتی قرار داد مسترد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سلامتی کونسل میں پاکستان کو دہشت گرد قرار دینے کی بھارتی قرار داد مسترد کردی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان پر پابندیوں کی بھارتی قرارداد مسترد کردی ، بھارت نے پابندی کمیٹی میں قرار داد 1267 جمع کرائی۔ بھارت نے پاکستان پر داعش اور القاعدہ کی مدد کا الزام لگایا تھا۔ بھارت نے سیاسی ایجنڈا پورا کرنے کے لیے قرار داد جمع کرائی ، بھارتی ہتھکنڈے کشمیرمیں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں ، پاکستان نے خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں ، پاکستان انسداد دہشت گردی کے لیے عالمی برادری کیساتھ تعاون کر رہا ہے۔