جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر 2018 کے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں،سعدیہ سہیل

جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر 2018 کے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں،سعدیہ سہیل

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب ہوں گے عمران خان عوام لیڈر ہے اُن کی کو ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے مسلم لیگ ن اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے انہوں نے جاوید ہاشمی کے بیانات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ موصوف مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر 2018 کے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اس لئے وہ اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس اپنے منطقی انجام پر پہنچنے کے قریب ہے سال نو شریف خاندان کے لئے عبرت کا سال ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ہی ہیں جنہوں نے عوام کے حقوق کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہیں لیکن سابقہ حکومتوں کی طرح حکومت وقت بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے دھاندلی سے اقتدار میں آنے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4