مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر اس خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ٗ حریت کانفرنس
سری نگر ( اے این این ) حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر اس خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ٗ حکومت پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے ما بین اختلافات کی بنیادی وجہ قرار دینے کا بیان حقیقت پسندی پر مبنی ہے ٗ بھارت خطے کے کروڑوں عوام کے محفوظ سیاسی مستقبل کی خاطر مذاکرات کی پیش کش کا مثبت جواب دے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی سیاسی قیادت کے پاس ہٹ دھرمی سے عبارت رویے اور حقائق سے انحراف والی پالیسی ترک کر کے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کیلئے اقدامات اٹھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں کیونکہ دونوں جوہری مملکتوں کے درمیان تنا اور کشیدہ حالات کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے اور اس مسئلہ کو حل کئے بغیر دوسرے حل طلب مسائل کے حل کیلئے راہیں ہموار نہیں ہو سکتیں۔ ترجمان نے سرکردہ مزاحمتی رہنما اور جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک کو کل پلوامہ میں گرفتاری کے بعد سنٹرل جیل سرینگر میں مقید کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزاحمتی رہنماں کے خلاف کالے قوانین کا بے تحاشہ استعمال ریاستی حکمرانوں کا وظیفہ بن گیا ہے۔
اور جموریت اور قانون کی عمل داری کے دعویدار بڑی ڈھٹائی سے جمہوریت کی آڑ میں آمریت کا کھلا مظاہرہ کر رہے ہیں تاہم اس قسم کے جارحانہ ہتھکنڈوں سے مزاحمتی رہنماں کے عزم کو توڑا نہیں جا سکتا ۔