بھارت میں خواجہ سراؤں کیلئے پہلا رہائشی تعلیمی ادارہ

بھارت میں خواجہ سراؤں کیلئے پہلا رہائشی تعلیمی ادارہ

نئی دہلی(آن لائن)انڈیا کے جنوبی شہر کوچی میں خواجہ سراؤں کے لیے پہلا رہائشی سکول بنایا گیا ہے تاکہ ان نوجوانوں کو تعلیم مکمل کرنے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔انڈیا میں خواجہ سراؤں کو تعصبات اور دشمنانہ رویے کا سامنا رہتا ہے اور اس کے نتیجے میں ان میں سے نصف اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے ہیں۔سہج انٹرنیشنل نامی یہ سکول اپنی نوعیت کا انڈیا میں پہلا سکول ہے۔ اس میں 25 سے 50 سال کی عمر کے دس طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا۔

مزید : عالمی منظر