ترک صدر کا عراقی وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ،براہ راست مذاکرات پر زور
انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات پر زور دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اردوان اور العبادی کے مابین ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات سمیت دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے معاملات زیر غور آئے۔دونوں رہنماوں نے اس دوران اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کو خطے میں عدم استحکام کا ماحول قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔