میکسیکو میں غیر ملکی پرواز کا پائلٹ کاک پٹ سے نشے کی حالت میں گرفتار

میکسیکو میں غیر ملکی پرواز کا پائلٹ کاک پٹ سے نشے کی حالت میں گرفتار

میکسیکوسٹی (آن لائن) غیر ملکی پرواز کے پائلٹ کو کاک پٹ سے نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ میکسیکو جانے والی سن ونگ ایئر لائنز کی پرواز کے پائلٹ کو نشے کی حالت میں طیارے کے کاک پٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ طیارے میں 99مسافر اور عملے کے 6ارکان سوار تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کے کریو ممبرز نے پائلٹ کی عجیب حرکات کو نوٹس کیا جس کے بعد اسے کاک پٹ میں بے ہوش حالت میں پایا گیا۔37سالہ پائلٹ کا تعلق سلکواکیہ سے ہے جو ورک ویزا پر ملازمت کر رہا تھا تاہم اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد پائلٹ کے خون سے الکوہل کی مقدار کو 2 مرتبہ ٹیسٹ کیا گیا اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس نے تین بار نشہ آور ادویات استعمال کیں۔

مزید : عالمی منظر