مشرقی افریقی ملک میں وزیر ماحولیات کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

مشرقی افریقی ملک میں وزیر ماحولیات کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیروبی(آن لائن)مشرقی افریقی ملک بروندی کے دارالحکومت میں وزیر ماحولیات کو گولی مار کر قتل کردیا گیاجس پر پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا۔ مقامی پولیس کے ترجمان نے بتا یا ہے کہ سال نو کے پہلے روز افریقی ملک بروندی کے دارالحکومت بوجمبورا میں وزیر ماحولیات رات گئے اپنے گھر جا رہے تھے کہ ان قاتلانہ حملہ کیا گیا اور وہ گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ قاتلانہ حملے کے بعد ایک مشکوک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مقتول وزیر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ جرم کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 2015کے سیاسی بحران کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ واضح رہے کہ اپریل 2015سے شروع ہونے والے سیاسی بحران میں اب تک 500افراد ہلاک ہوئے اور 3لاکھ افراد نقل مکانی کر گئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -