پاناما کا معاملہ زیر سماعت ہے، عمران خان صبر کرلیں،عبدالغفورحیدری

پاناما کا معاملہ زیر سماعت ہے، عمران خان صبر کرلیں،عبدالغفورحیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(آئی این پی)ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جے یوآئی(ف)کے سینئررہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پاناما کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، عمران خان صبر کیوں نہیں کرتے۔وہ عدالت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ آصف زرداری تجربہ کار سیاست دان ہیں،وہ کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو میثاق جمہوریت کے خلاف ہو۔ نیشنل ایکشن پلان اور ملٹری عدالتوں کی اب ضرورت نہیں ہے، فورتھ شیڈول کالا قانون ہے، اس کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔ملتان کے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت کالونی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ عبدالغفورحیدری نے کہا کہ قو می دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔جس نے بھی کرپشن کی انہیں نشان عبرت بنایا جائے۔پاناما ایک واقعہ اور حادثہ ہے۔ پاناما لیکس کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔عمران خان صبر کیوں نہیں کرتے۔ وہ عدالت پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ پاناما لیکس کی بات کو مانیں تو یہ اداروں کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ہمارے درمیان نظریات کا ٹکراؤ ہے۔عمران خان کی ذات سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کوئی ایسا کام نہیں کرے گے جو میثاق جمہوریت کے خلاف ہو۔ آصف زرداری تجربہ کار سیاست دان ہیں۔

مزید :

علاقائی -