جھاڑ کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پر بھی جوتوں کی بارش

جھاڑ کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پر بھی جوتوں کی بارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی حکمران ’’عوام کے جوتوں‘‘کی ذد میں آ گئے ،نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے بعد ہندوستانی ریاست جھاڑ کھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوبار داس پر بھی عوامی تقریب میں جوتوں کی بارش کر دی گئی ،رگھوداس پر ایک دو یا تین نہیں کئی جوتے پھینکے گئے مگر خوش قسمتی سے جھاڑ کھنڈ کے وزیر اعلیٰ کوئی بھی جوتا لگنے سے ’’محفوظ ‘‘ رہے تو غصے سے بپھرے لوگوں نے کالے جھنڈے دکھا کر رخصت کیا ۔ جھاڑکھنڈمیں ایک پروگرام کے دوران ریاست کے وزیر اعلی رگھوبارداس پر نہ صرف جوتے پھینکے گئے بلکہ ان کو سیاہ پرچم بھی دکھائے گئے۔ پولیس فائرنگ میں مارے جانے والوں لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کر کے جب رگھوبار داس واپس جانے لگے، تب لوگوں نے ان پر جوتوں کی بارش کر دی اور بہت سے جوتے ان کی طرف اچھالے گئے لیکن ان میں سے کوئی بھی جوتا انہیں نہیں لگا ،سیکیورٹی حکام بڑی مشکل سے رگھوبار داس کو عوامی غیض و غضب سے بچا کر وہاں سے نکالنے میں کامیاب ہوئے ،تاہم لوگوں نے اس موقع پر سیاہ جھنڈے لہرا کر ریاستی وزیر اعلیٰ کو رخصت کیا ۔

مزید :

علاقائی -