برازیلیا نیوایئر ، شوہر کی تقریب میں فائرنگ ، بیوی ، بیٹا اور 9مہمان ہلاک ، قاتل کی خود کشی

برازیلیا نیوایئر ، شوہر کی تقریب میں فائرنگ ، بیوی ، بیٹا اور 9مہمان ہلاک ، ...

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک )برازیل کے شہر کیمپیناس میں مسلح شخص نے ایک گھر میں گھس کر نیو ایئر پارٹی میں مصروف 11افراد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیاہے کہ مسلح شخص اپنی سابقہ بیوی سے علیحدگی پر ناراض تھا جو کہ ہلاک ہونے والے لوگوں میں شامل ہے ،جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ان کا آٹھ سالہ بیٹا بھی مارا گیاہے۔مقامی میڈیا کا کہناہے کہ فائرنگ کے باعث 15افراد متاثر ہوئے جن میں سے 11دم توڑ گئے ہیں جبکہ دیگر افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پولیس کی جانب سے تاحال مارے جانے والے افراد کی شناخت اور مسلح شخص کے بیٹے کی عمر کے بارے میں کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔مقامی سے گفتگو کرتے ہوئے ہمسائے نے بتایا کہ انہیں صرف ایک دھماکے کی آواز سنائی دی تھی لیکن انہیں پتا نہیں تھا کہ ساتھ والے گھر میں فائرنگ ہو رہی ہے لیکن اتنی دیر میں خون میں لت پت ایک شخص ہمارے گھر میں داخل ہوا اور مدد کیلئے پکارنے لگا۔پولیس کا کہناہے کہ ان واقعے کا علم گزشتہ رات 12بج کر 40منٹ پر ہوا۔

سالنو،برازیلیا

مزید : علاقائی