الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کے ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بن گیا ،نعیم الحق

الیکشن کمیشن مسلم لیگ ن کے ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بن گیا ،نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این )تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے دعویٰ کیاہے کہ الیکشن کمیشن محض حکمران جماعت کے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کا ذریعہ بن کر رہ گیا ہے،چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف بدنیتی اور بددیانتی پر مبنی سپیکر کے ریفرنس کو لٹکا رہا ہے ، موجودہ کمیشن کی موجودگی میں مستقبل میں بھی شفاف اور منصفانہ انتخابات کی کوئی امید نہیں۔ایک بیان میں نعیم الحق نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ملک میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی کبھی کوشش نہیں کی ، 2013 کے انتخابات کو اسوقت کے کمیشن نے بالکل سنجیدگی سے نہیں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ فخرالدین جی ابراہیم نے انتخابات شفاف بنانے کی بجائے کراچی میں قیام کو ترجیح دیئے رکھی اور تمام تر اختیارات (ن )لیگ کے وفادار جسٹس ریاض کیانی کو دیے رکھے ۔
نعیم الحق

مزید :

علاقائی -