پی آئی ا ے کی ایئرہوسٹس ٹورنٹو میں ڈپارٹمنٹل سٹور پر چوری کے الزام میں گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ایئرلائنز کی ایئر ہوسٹس کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ڈپارٹمنٹل سٹور میں چوری کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایئر ہوسٹس پی کے797کیساتھ ٹورنٹو پہنچی تھی اور انہیں پی کے784کے ذریعے واپس آنا تھا لیکن ایئرہوسٹس گرفتاری کے باعث ٹورنٹو سے واپس کراچی نہیں پہنچ سکیں۔ایئرہوسٹس ماریہ اخوند کی وڈیوسی سی ٹی وی کیمروں میں رکارڈ ہو گئی ہے اور انہیں کل ٹورنٹو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ پرواز کے کیپٹن سے بھی ٹورنٹو پولیس نے تفتیش کی ۔