انڈونیشیا ، سیا حوں کی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی ،23افراد ہلاک ،17زخمی

انڈونیشیا ، سیا حوں کی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی ،23افراد ہلاک ،17زخمی

 انڈونیشیا(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں سیاحوں کی کشتی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک جبکہ17افراد زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے شمال میں واقع جزیرے سے کشتی 200 افراد کو لے کر تیدونگ جزیرے کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک اس میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس کے باعث 23 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ،ہلاک ہونیوالے افراد میں جرمن سیاح بھی شامل ہے۔جبکہ واقعے میں متعدد افراد کو زندہ بچا لیا گیاہے۔انڈونیشیا کی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کشتی میں آگ بظاہر جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ لگی ہے۔

سیاحوں کی کشتی

مزید : علاقائی